• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
زمبابوے کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج بلاوایو  کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلا جارہا ہے۔

دوسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ٹیم پاکستان میں کپتان سرفراز احمد کے علاوہ فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شامل ہیں۔

موسمی رپورٹ کے مطابق بلاوایو میں آج موسم خوشگوار ہے اور درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ایکسرٹس کی رائے کے مطابق پچ پر نمی کے باعث ابتدا میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں اور پچ بولنگ کے لیے سازگار ہوگی۔

واضح رہے کہ سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


تازہ ترین