• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی طالبات نےفارمولاکار بنالی،عالمی مقابلے میں شرکت

پاکستانی طالبات نےفارمولاکار بنالی،عالمی مقابلے میں شرکت

پاکستانی طالبات پر مشتمل 15رکنی ٹیم نے ایک نشست والی فارمولا ریس کار تیار کی ہے جوپہلی مرتبہ کسی عالمی سطح کے مقابلے میں حصہ لے رہی ہے،اس میں خوش کن پہلو ٹیم کی تمام اراکین کا خواتین ہونا ہے۔

لڑکیوں پر مشتمل ٹیم کا تعلق پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آبادسے ہےجنہوں نے فارمولا مقابلہ کے لئے ایک نشست کی فارمولہ کار تیار کی ہے اوراس کارکردگی پرٹیم کوایف ایس ایوارڈ سے بھی نواز گیا جس کی بنیاد پر فارمولا کار تیار کرنے والے اس ٹیم کو عالمی سطح کے مقابلے میں شرکت کا موقع ملا۔

فارمولا کار کی تیاری کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ یہ کار کسی میکینکل انجینئر کی مدد کے بغیر ہی تیار کی گئی ہے کیوں کہ اس ٹیم میں شامل تمام 15لڑکیوں میں کوئی مکینکل انجینئر نہیں بلکہ ان اراکین کا تعلق الیکٹریکل انجینئر ،انڈسٹریل ڈیزائنرز اور بزنس مینجمنٹ سے ہے۔

برطانیہ میں سلوراسٹون سرکٹ میں باقاعدہ منعقد ہونے والے اسٹوڈنٹس فارمولہ مقابلہ ان ہونہار طلباء و طالبات کے لئے زبردست پلیٹ فارم ہے جس کے تحت مختلف یونیورسٹیوں کے اہل طالب علموں کو ریس کاروں کی تیاری کے مقابلے میں شرکت کا موقع فراہم کرتا ہے ،یہ پلیٹ فارم ان گاڑیوں کو مختلف پہلوئوں سے پرکھتا ہے جس میں گاڑیوں میں ایندھن کے استعمال کا تناسب ، معیشت، برداشت، رفتار اور خاص طور پر گاڑیوں کا ڈیزائن اور ڈھانچےکو جانچا جاتا ہے۔

تازہ ترین