• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منچلہ موٹر بائیک چلاتے ہوئے ٹریکٹر کے نیچے سے گزر گیا



موٹر سائیکنگ کے دوران اسٹنٹ دکھانا خطرے سے خالی نہیں ہوتا تاہم کچھ لوگوں کے لئے یہ دائیں ہاتھ کا کمال ہوتا ہے ، اس منچلے کو ہی دیکھ لیں جس نے موٹر بائیک چلائی تو سڑک پر سفر کرتے ٹریکٹر کی بھی پرواہ نہ کی ۔

جی ہاں اسپین سے منظرِ عام پر آنیوالی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان نوجوان بائیک چلاتے ہوئے سنسنان سڑک پر رواں دواں ہے اتنے میں اچانک دیوہیکل ٹریکٹر اس کے راستے میں آجاتا ہے ۔

اس نوجوان کو ٹریکٹر کو دیکھ کر ایڈونچر سے سوجھی اور بائیک کی رفتار مزید تیز کرتے ہوئے ٹریکٹر کے نیچے سے بائیک گزار لی جسے دیکھنے والوں کے تو جیسے ہوش ہی اُڑ گئے ۔ماہر بائیکر کی مہارت انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی خوب پسند کی گئی جسے ہزاروں افراد نے دیکھا اور پسند کیا۔

تازہ ترین