• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہینڈسم اور اسٹائلش‘ فردین خان نے سب کو حیران کردیا

 ’ہینڈسم اور اسٹائلش‘ فردین خان نے سب کو حیران کردیا

بالی ووڈ کو بے شمار کامیاب فلمیں دینے والے اداکار ’فردین خان‘ کا برا وقت تب شروع ہوا جب 2010 میں ان کی فلاپ فلموں کی لائن لگ گئی۔ اپنی ناکامی سے دل برداشتہ ہوکر انہوں نے فلموں سے وقفہ لینے اور بیرون ملک شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا۔

فردین خان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک چلے گئے جہاں انہوں نے ڈرگز لینا شروع کر دیا۔ ڈرگزاور ڈپریشن میں وہ اس حد تک مبتلا ہوگئے کہ انہوں نے اپنی صحت پر بلکل توجہ نہ دی اوراس کا نتیجہ 2016 میں سامنے آیا جب فردین خان کی’موٹاپے کا شکار‘ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

 ’ہینڈسم اور اسٹائلش‘ فردین خان نے سب کو حیران کردیا

ان تصویروں نے جہاں ان کے مداحوں کو حیران کردیا تھا وہیں ہدایت کاروں نے بھی ان سے منہ موڑ لیا تھا، یا یوں کہا جائے کہ موٹاپے نے انہیں بالی ووڈ سے دور کردیا تھا تو غلط نہ ہوگا۔

وزن کافی بڑھ جانے کے بعد فردین خان کو لوگوں کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا حتی کہ ان کے مداحوں نے بھی ان کے لیے سخت نا مناسب کمنٹس کہے۔ ان تمام حالات سے تنگ آکر وہ منظر عام سے غائب ہوگئے اور کئی سال میڈیا اور خبروں کی دنیا سے دور رہے۔

2016 میں فردین خان کی موٹاپے کا شکار تصاویر نے جیسے حیران کیا بلکل اسی طرح ان کی گزشتہ روز کی تصویروں نے بھی سب کو چونکا دیا،لیکن اس بار وہ مزید موٹے ہوکر سامنے نہیں آئے بلکہ وہ پہلے کی طرح ’ہینڈسم اوراسٹائلش‘ نظر آئے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فردین خان کو دو سال بعد ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیاہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ وہ کافی فٹ اور ہینڈسم ہوکر واپس آئے ہیں۔ بھارتی صحافی ویرال بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر فردین خان کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہیں دیکھا جاسکتا ہے۔


8 سال پہلے 2010 میں فردین خان کی آخری فلم ’دولہا مل گیا‘ ریلیز ہوئی تھی اس کے بعد سے وہ کسی بھارتی فلم میں نظر نہیں آئے۔

تازہ ترین