• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کموڈور عدنان خالق کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

کموڈور عدنان خالق کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ میں کموڈور عدنان خالق کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل عدنان خالق نے 1985 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا ، وہ پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔

ریئر ایڈمرل عدنان خالق پاکستان نیوی وار کالج لاہوراور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل عدنان خالق کو ان کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا جاچکا ہے۔

تازہ ترین