• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں چھ روزہ بین الاقوامی ایئر شو کا انعقاد


برطانیہ میں چھ روزہ بین الاقوامی ایئر شو کا انعقاد کیاگیا جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

برطانیہ کے ایئر پورٹ Farnborough پر منعقد ہونے والے اس سالانہ ایئر شو میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہوا بازوں نے حصہ لیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کیے بنا رہ نہ سکے ۔

برطانیہ میں چھ روزہ بین الاقوامی ایئر شو کا انعقاد

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کیے گئے اس ایئر شو کے دوران ماہر پائلٹس نے جہاز، ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں کو اُڑانے کاایسا شاندار مظاہرہ کیاجسے دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب انجوائےکیا ۔

آسمان پر اُڑتے بل کھاتے جہازوں کو دیکھ کر بچے بھیبے حد لطف اندوز ہوئے۔

واضح رہے ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والا یہ ایئر شو 22جولائی تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین