• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا میچ: پاکستان کی تباہ کن بائولنگ، زمبابوے 194پر ڈھیر

دوسرا میچ: پاکستان کی تباہ کن بائولنگ، زمبابوے 194پر ڈھیر

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری5 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبا ن ٹیم نے گرین شرٹس کو فتح کےلئے 195رنز کا ہدف دیا ہے۔

بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس زمبابوے کے کپتان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،لیکن پاکستانی بولنگ لائن کے مقابلہ کرنےمیں ناکام رہی اور پوری ٹیم194رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔


زمبابوین کپتان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا اور ابتدائی دو وکٹیں صرف 18رنز پر گر گئی ۔

تیسری وکٹ پر زمبابوین کپتان مساکڈزا اور موسیٰ کانڈا نے اسکور 80رنز تک پہنچادیا،حسن علی نے اس پارٹنرشپ کو توڑا ۔

مساکڈزا نصف سنچری بناکر 105کے مجموعی اسکور پر شعیب ملک کا شکار بنے ،انہوں نے 59رنز کی اننگز کے دوران 5چوکے اور 2چھکے لگائے ۔

میزبان بیٹنگ سائیڈ کی طرف سے دوسرے ٹاپ اسکور پیٹر مور رہے ،جنہوں نے 2چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 50رنز بنائے ،ان کی وکٹ بھی حسن علی کے حصے میں آئی ۔

گرین شرٹس کی طرف سے عثمان خان نے 4،حسن علی نے3اور شعیب ملک نے 1وکٹ اپنے نام کی ۔

تازہ ترین