• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عسکری پارک کا ایک مالک سامنے آگیا

عسکری امیوزمنٹ پارک کا ایک مالک سامنے آگیا ، ممتاز صنعتکار زبیر طفیل کےپارک میں شیئرز ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں زبیر طفیل نے بتایا کہ گرنے والا جھولا چین سے منگوایا تھا، جھولا لگانے والی چینی کمپنی کے انجینئرز کو فوری طلب کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرنے والا جھولا صرف ایک ہفتہ پہلے کھولا گیا تھا، مقامی انجینئرز کے مطابق ایک ساتھ 20 بولٹ ٹوٹنےکاامکان بہت کم ہے۔

زبیر طفیل کے مطابق چینی سفارتخانےاور پاکستان انجینئرنگ کونسل سے بھی رابطہ کیا ہے۔

تازہ ترین