• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار پر خواتین برس پڑیں،سیاست چمکانے کا الزام لگا دیا

فاروق ستار پر خواتین برس پڑیں،سیاست چمکانے کا الزام لگا دیا

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور این اے 245 ،247 کے امیدوار فاروق ستار پر خواتین برس پڑیں اور سیاست چمکانے کا الزام لگایا ۔

کراچی کے علاقے مارٹن کوارٹرز کے دورے میں مطابق فاروق ستار نے پریس کانفرنس کی اور مکینوں کی بے دخلی روکنے کا مطالبہ کیا جبکہ اس موقع پر بعض خواتین نے شور شرابا شروع کردیا اور ایم کیو ایم رہنما پر خوب تنقید کی ۔

خواتین نے ایم کیو ایم رہنما سے کہا کہ 46 سال کے دوران مختلف حکومتوں نے اس مسئلے کو حل نہیں کیا ،آپ بھی حکومتوں میں شامل رہے ہیں۔

خواتین کے شور مچانے اور خاموش کرانے کی کوششوں کے دوران جھگڑا شروع ہوگیا اور افراتفری پھیل گئی ۔

احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت سرکاری کوارٹر خالی نہیں کریں گے، فاروق ستار محض 25 جولائی کیلئے اپنی سیاست چمکارہے ہیں۔

ناخوشگوار صورتحال کی وجہ سے فاروق ستار کو اپنی پریس کانفرنس روکنی پڑگئی تاہم انہوں نے کہا کہ مخالف جماعتیں ہمارا پروگرام خراب کرنے کے لئے خواتین کو بھیج رہی ہیں، ہنگامہ آرائی کرنے والی خاتون کا نام شازیہ عمران ہے جو پی ایس پی کی رہنما ہیں۔

تازہ ترین