• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید اجمل کا پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان

سعید اجمل کا پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل نے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔

ایک ویڈیو پیغام میں سعید اجمل نے شیخوپورہ کے حلقہ این اے 122سے پی ٹی آئی کے امیدوار رانا علی سلمان کی حمایت کا اعلان کیا ۔


ان کا کہناتھاکہ رانا علی سلمان کو قومی اسمبلی نشست پر الیکشن لڑنے پر مبارکباد دی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بہت اچھے امیدوار ہیں،اسپورٹس مین ہیں،ان کی کامیابی سے کھیل فروغ پائیں گے۔

سعید اجمل نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کےلئے امیدکا اظہار کیا اور دعا بھی دی ۔

تازہ ترین