• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم سے لوگوں کو صلہ نہیں ملا، حافظ نعیم

ایم کیو ایم سے لوگوں کو صلہ نہیں ملا، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی اور این اے 250 کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ لوگوں نے اپنا سب کچھ ایم کیو ایم پر وار دیا لیکن انہیں صلہ نہیں ملا۔

کراچی پریس کلب میں این اے 245 کے امیدوار سیف الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ میٹ دی پریس سے خطاب میں حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی بقا و تحفظ کی جدوجہد کرنے والی جماعت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوری روایت کو زندہ کرنا ہماری روایت ہے، بعض پارٹیاں جمہوریت کی بات کرتی ہیں ان کی اپنی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے ،ہمیں مفاد نہیں بلکہ جمہوری پاکستان اولین ترجیح ہے ۔

حافظ نعیم نے کہا کہ34 سال گذرجانے کے باوجود طلبہ یونین بحال نہیں ہوسکی ،جمہوریت کے نام پر یہاں دھوکے دئیے گئے ہیں، آج تک ہمارے کسی ایک بھی فرد پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

ان کا کہناتھاکہ جماعت اسلامی کرپشن فری جماعت ہے،جس نے ہمیشہ ایمانداری سے ملک کو ترقی دلائی ہے، ایسا وقت بھی آیا کہ کوئی جماعت کراچی میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرتا تھا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا یہ بھی کہاکہ ہم نے اس شہر سے اپنے رہنماوؤں اور کارکنان کی لاشیں اٹھائیں ،کراچی کے مہاجر کی حالت عجیب و غریب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی بیچ کر اسلحہ خریدنے کے نعروں سے شہر میں بگاڑ اور تعصب پھیلا ،لوگوں نے اپنا سب کچھ ایم کیو ایم پے وار دیا لیکن صلہ نہیں دیا گیا۔

تازہ ترین