• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فخر زمان کی سنچری، پاکستان 9وکٹ سے فاتح

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 9وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں2صفر کی برتری حاصل کرلی ہے ۔

بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے فخر زمان نے سنچری اسکور کی ، عثمان خان اور حسن علی نے بولنگ میں عمدہ پرفارمنس دی اور کامیابی کو اپنی ٹیم کےلئے آسان تر بنادیا ۔

فخر زمان کی سنچری، پاکستان 9وکٹ سے فاتح

زمبابویں کپتان ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 50ویں اوور میں 194رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان مساکاڈزا اور پیٹرمور نے نصف سنچریاں اسکور کی ، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 59اور 50رنز بنائے ۔

پاکستان نے 195رنز کا ہدف 37ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ، گرین شرٹس کے واحد آئوٹ ہونے والے بیٹسمین گزشتہ میچ کے سنچری میکر امام الحق تھے ،جو آج 44رنز پر رن آئوٹ ہوگئے۔

فخر زمان کی سنچری، پاکستان 9وکٹ سے فاتح

پاکستان کی واحد وکٹ 119 کے اسکور پر گری تو فخر زمان اور بابر اعظم میچ کے اختتام تک وکٹ پر موجود رہے ۔

فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کی اور 14چوکوں کی مدد سے اپنے ایک روزہ کرئیر کی دوسری سنچری اسکور کی اور 117رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ،ون ڈائون بیٹسمین بابر اعظم نے 29رنز بنائے اور آئوٹ ہوئے بغیر پویلین لوٹ آئے۔

تازہ ترین