• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عمران خان کو ناکام جلسوں کی ہیٹ ٹرک مبارک ہو‘

’عمران خان کو ناکام جلسوں کی ہیٹ ٹرک مبارک ہو‘

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست 25جولائی کو دفن کردیں گے ،انہیں ناکام جلسوں کی ہیٹ ٹرک کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کی قیادت میں ن لیگی خواتین نے نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے حق میں ریلی نکالی اور اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ عمران خان کے سیالکوٹ ، جھنگ اور فیصل آباد کے جلسے ناکام رہے،عوام نے پی ٹی آئی چیئرمین کی گالیوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ۔

انہوں نے عمران خان کو سیاسی بہروپیا قراردیا اور کہا کہ خان صاحب اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔

ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،جلسے کی خالی کرسیوں کے بعد اب بلے کے نصیب میں خالی پرچیاں ہوں گی ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ‏پاکستان میں طاقتورجمہوریت کا سورج طلوع ہوگا،عمران خان نے جو شیروانی سلوائی ہے وہ چوتھی مرتبہ کسی اور طریقے سے پہن لیں۔

تازہ ترین