• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں دلچسپ اسپیڈو بوٹ نے لوگوں کو حیرا ن کر دیا

امریکا میں دلچسپ اسپیڈو بوٹ نے لوگوں کو حیرا ن کر دیا

امریکا میں جنگی جہاز اور آبدوز نماا سپیڈو بوٹ نے وہیل کی شکل دھار کر دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ میوزک اور نیویگیشن سسٹم سے مزین اس بوٹ کو اپنی مرضی کے رنگ اور شکل میں تیار کروایا جا سکتا ہے۔

اس بوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سمندر کی گہرائی میںآبدوز کی طرز پر کام کرتی ہے۔ہوائی جہاز کی طرح کنٹرول ہونے والی یہ ریسنگ بوٹ سمندر سے 33 فٹ اوپر تک چھلانگ لگا سکتی ہے۔


۔ 230 سے 260 ہارس پاور کے انجن والی اسپورٹس بوٹ 80 کلومیٹر کی اسپیڈ سے سمندر کی سطح پر اور زیر سمندر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندر میں غوطے کھا نے صلاحیت رکھتی ہے۔

امریکی کمپنی کا یہ شاہکارتقریباً 1 کروڑ روپے میں دستیاب ہے جسے دیکھ کر ہر کسی کو سمندری مخلوق کا گمان ہوتا ہے۔

تازہ ترین