• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے محبت ہے، آنے کے لیے بے چین ہوں، سونم

پاکستان سے محبت ہے، آنے کے لیے بے چین ہوں، سونم

بالی وڈ سپر اسٹار اور اسٹائل آئیکون سونم کپور دلوں کو چھو لینے والی اداکاری، منفرد انداز اور اسٹائل کے علاوہ اپنی صاف گوئی کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سونم نے کہا کہ وہ پاکستان سے محبت کرتی ہیں اور پاکستان آنے اور پاکستانیوں کے ساتھ ملنے کے لیے بے چین ہیں۔

مسلمانوں سے محبت کے حوالے سے سونم کا کہنا تھا کہ میں تمام مذاہب اور عقائد کے لوگوں سے پیار کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ سونم کچھ عرصے قبل ایک 8سالہ مسلمان بچی کو بھارت میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے پر آواز اٹھانے پرہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر رہی ہیں اور اب کھلم کھلا پاکستانیوں سے محبت کا اظہار ہندو انتہا پسندوں کو مزید مرچیں لگا دے گا۔

تازہ ترین