• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

’ہوٹل ٹرانسلوانیا3؛ سمر ویکیشن‘ باکس آفس پر چھا گئی


 ڈریکولا، مونسٹرز اور چڑیلوں بھوتوں کے شوقین تیار ہو جائیں، 2012اور2015میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی ہولی وڈ اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم سیریز ہوٹل ٹرانسلوانیا کا پریکوئل بھی تیار کر لیا گیا ہے

 ’ہوٹل ٹرانسلوانیا3؛ سمر ویکیشن‘ باکس آفس پر چھا گئی

جس نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے جس نے پہلی ویک اینڈ پر 44.1ملین ڈالر کم اکر اپنی سبقت ثابت کر دی ہے اور ڈیوین جانسن کی فلم اسکائی اسکریپر کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔

صرف یہی نہیں اس دلچسپ اینیمیٹیڈ فلم نے دنیا بھر سے پہلے تین دنوں میں دنیا بھر سے 100ملین ڈالر کمائے ۔

کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم ’ہوٹل ٹرانسلوانیا3؛ سمر ویکیشن‘ کو جینڈی ٹرٹاکووسکی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی ڈریکولا اور اس کے خاندان کے گِرد گھوم رہی ہے جس نے بھوتوں ، چڑیلوں اور خطرناک بلاؤں کے لئے ایک عالیشان ہوٹل قائم کیا ہوتا ہے .

تاہم اس سلسلے کی تیسری فلم میں یہ ڈریکولا اپنے مہمانوں کے ساتھ ایک لگژری کروز شپ میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے سمندر کے سفر پر نکلتا ہے۔

دوسری اور تیسری پوزیشن پر اسکائی اسکریپر اور آنٹ مین کا سیکوئل رہا۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین