• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

دبئی کے مال میں گھومتے دبنگ خان کی ویڈیو وائرل


بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان فلموں سے چھٹی لیکر شاپنگ کرنے نکل پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان ان دنوں اپنے دبنگ ٹور میں مصروف ہیں اور حال ہی میں انہیں دبئی کے مہنگے ترین شاپنگ مال میں دیکھا گیا جہاں وہ نہ صرف شاپنگ کرنے میں مصروف تھے بلکہ گھوم پھر بھی رہے تھے۔

یوں دبئی کے مال میں گھومتے دبنگ خان کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے سلمان خان دبنگ ٹور کے بعد اپنی نئی آنے والے فلم ’بھارت‘کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے .

جس میں سلمان خان کے مد مقابل پریانکا چوپڑا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی اور یہ فلم 2019میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین