• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی محمد ایوب ایم بی ای کے اعزاز میں محفل موسیقی کی تقریب

برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی) پاکستانی موسیقی کو برطانیہ میں فروغ دینے والےحاجی محمد ایوب MBE کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں میوزک سے وابستہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی چیئرپرسنغزالہ شیخ نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ میزبانی اصغر حسین شاہ اورنوشابہ حسین نے کی جبکہ سابق لارڈ میئر برمنگھم کونسلر عبدالرشید، جے پی ٹونی آدم، رے خان، شبانہ باجی، فاروق احمدمشفیق الرحمٰن غوری، لیاقت حسین شریک ہوئے۔ دھنک میوزک اکیڈمی کے چیئرمین خلیل احمد، لالہ قدیر،بشارت بیگ، سمینہ اور دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ سابق لارڈ میئر برمنگھم کونسلر عبدالرشید جے پی نے کہا کہ برطانیہ بہترین اقدار کاملک ہے اور ہرشعبہ ہائے زندگی میں منفرد مقام رکھنے والوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مختلف کلچر ہونے کے باوجود آج سے پچاس برس قبل یہاں کے انگلش ریڈیو میں ایشین کمیونٹی کی ضروریات،احساسات اور جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے محمد ایوب نے پندرہ منٹ کی تجرباتی نشریات کا آغاز کیا، آجیہ آواز 24گھنٹے آن آئر رہتی ہے۔ آخر میں محمد ایوب کو میوزک اکیڈمی کی جانب سے تحائف اور کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار اور فوٹو البم بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر محمد ایوب ایم بی ای کے بھائی ، اہلیہ اور فیملی کے دیگر افراد بھی شریک تھے۔
تازہ ترین