• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب علاقوں کے طلبہ کا گرامر سکولوں میں داخلہ مشکل ترین ہوگیا

لندن( نیوز ڈیسک) غریب علاقوں کے طلبہ کا گرامر سکولوں میں داخلہ مشکل ترین ہوگیا ہے ،دی ٹائم نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ 6لاکھ طلبہ سے کی جانے والی بات چیت سے یہ سامنے آیا ہے کہ گرامر سکولوں نے سوشل موبیلٹی میں اضافہ کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا، اخبار کے مطابق انگلینڈ میں ان سکولوں کی تعداد جو 1964 میں 38فیصد تھی اب کم ہوکر 5 فیصد رہ گئی ہے۔ خبر کے مطابق حکومت نے اس سسٹم میں نئی روح پھونکنے کاتہیہ کئے ہوا ہے۔ وزرا نے رواں سال اعلان کیاتھا کہ وہ ان سکولوں میں طلبہ کیلئے مزید کئی ہزار نشستوں کی گنجائش پیدا کرنے، اساتذہ،یونینز اور تعلیمی پالیسی کے بعض ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے 50ملین پونڈ فراہم کریں گے۔نظریاتی خطوط پر اس حوالے سے پالیسی پر بحث عمومی طورپر دو حصوں میں تقسیم ہے اس کے حامیوں کاکہناہے کہ اس سے غریب پس منظر کے ذہین طلبہ کو بہتر تعلیم تک رسائی حاصل ہوجائے گی جبکہ اس کے مخالفین کاکہناہے کہ گرامر سکول صرف دولت مندوں اور غریبوں کے درمیان تفاوت کووسیع کررہے ہیں۔
تازہ ترین