• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کاروبارسےوابستہ افراد کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، نواب خان

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین پلے کارڈزاٹھائے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔ ا س موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر نواب خان و دیگر مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ کئی سال سے حیدرآباد میں ایل پی جی کے کاروبار سے وابستہ ہیں لیکن پولیس اہلکار انہیں کئی روز سے پریشان کررہے ہیں اور کاروبار بند کرکے شہر سے باہر منتقل کرنے کا کہا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہیں بھی گیس سلنڈر کا دھماکا ہوتا ہے تو انتظامیہ ایل پی جی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو پریشان کرنا شروع کردیتی ہے جو قابل مذمت ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔
تازہ ترین