پیرس /زغرب ( جنگ نیوز ) سوکر سلطانز کی عالمی جنگ جیتنے کے بعد وطن آمد یادگار موقع بن گیا۔
منیجر ڈیڈیئر ڈیشامپ اور کپتان ہیوگو لوریس ٹرافی سربلند کیے فرنچ دارالحکومت پہنچ گئے۔ چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے موقع پردو واٹر کیننز نے پانی برسا کر جہاز کا خیرمقدم کیا۔کھلاڑیوں کا سرخ قالین بچھا کر استقبال کیا۔
بعد میں ٹیم کو کھلی بس میں سوار شہر کے مرکز میں لے جایا گیا۔ تاریخی مقام چیمپس ایلیسی پر محتاط اندازے کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد فینز ملکی پرچم لہراتے اپنے ہیروز کے منتظر تھے۔
ادھر کروشین دارالحکومت زغرب میں بھی ملکی فٹبالرز کو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔
فائنل میں شکست کے باوجود ٹیم کو چیمپئنز کی طرح ہی کھلی چھت کی بس میں شہر کے وسط میں لے جایا گیا۔