• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر برائے جیل خانہ جا ت بریگیڈیئر(ر) حارث نواز نے لانڈھی جیل کا دورہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نگران وزیر اعلی سندھ کے نگران مشیر برائے جیل خانہ جات،ورکس اینڈ سروسز،اسپیشل ایجوکیشن اور سوشل ویلفیئر بریگیڈیئر(ر) حارث نواز نے پیر کو لانڈھی جیل کا دورہ کیا اور جیل کے سیکیوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے قیدیوں کو دیئے جانے والے کھانے کے معیار اور جیل کچن اسٹاف کی صحت کا بھی جائزہ لیا اور ہدایات دیں کہ کچن اسٹاف کی طبی رپورٹ کو اپ ڈیٹ کر کے مناسب جگہ پر آویزاں کیا جائے۔ نگران مشیر نے قیدیوں کو سکھائے جانے والے ہنر اور تربیتی مرکز کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ قیدیوں کو رہائی کے بعد مفید شہری بنانے کے لئے ان کی مناسب تربیت اور تعلیم بہت ضروری ہے۔
تازہ ترین