• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام میں حقوق اور مسائل کے حل کاشعور بیدار ہورہا ہے،عبدالحکیم قائد

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) پاسبان کراچی کے صدراور این اے 253سے امیدوار قومی اسمبلی عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ عوام میں اپنے حقوق اور مسائل کے حل کے لئے اپنے درمیان سے اپنے ہی جیسے باہمت اور ملک و قوم سے مخلص نمائندوں کو کامیاب کرواکر اسمبلیوں میں بھیجنے کے لئے شعور بیدار ہورہا ہے جو نیک شگون ہے ۔وڈیرہ شاہی اور بیورو کریسی نے الیکٹ ایبلز اور سرمایہ دار و جاگیر دار نمائندوں کو انتخابی مہم کی کھلی چھوٹ دے کر عوام میں پیدا ہونے والے شعور کو بے اثر کرنے کی سازش شروع کررکھی ہے ۔عوام اس سازش کو ناکام بنائیں ۔کراچی کو میگا سٹی کے آئینی حقوق دلوانے کی جدوجہد کا میابی کی منزل تک پہنچانے کا بیڑہ پاسبان نے اٹھا لیا ہے ۔
تازہ ترین