• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پہلے تم اپنے کزن جوجو کا بہت ذکر کرتے تھے۔
جوجو نے یہ کر دیا۔
جوجو نے وہ کر دیا۔
آج کل اس کا نام بھی نہیں لیتے؟‘‘
میں نے ڈوڈو سے پوچھا۔
’’بس وہ اچھا آدمی ثابت نہیں ہوا۔
میں نے فیس بک پر فرینڈشپ ریکوئسٹ بھیجی تھی۔
وہ اس نے قبول نہیں کی۔‘‘
ڈوڈو نے منہ بنا کر کہا۔
’’لیکن گڈو نے تو تمھاری ریکوئسٹ قبول کر لی تھی۔
اس کا کیا ہوا؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔
ڈوڈو نے غصے کا اظہار کیا،
’’وہ میری پسندیدہ سیاسی پارٹی کے خلاف کمنٹ کرتا تھا۔
میں نے اسے بلاک کر دیا۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین