• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی سعودی عرب حج انتظامیہ پر تنقید اور 2015ء کے سانحے کی تحقیق کا مطالبہ

ایرانی لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی سعودی عرب حج انتظامیہ پر تنقید اور 2015ء کے سانحے کی تحقیق کا مطالبہ

تہران ( رائٹرز ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ نے سعودی عرب کی حج انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے سانحہ 2015ء کی نئے سرے سے تحقیقات کرانے کی درخواست کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سانحہ میں 800 حاجی شہید ہوئے تھے ، لیکن متاثرہ ممالک کی فہرست 2 ہزار حاجیوں کی شہادت کو ظاہر کرتی ہے جن میں 400 سے زائد تو ایرانی شہری تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حکومت کو اس معاملے کی تحقیق کیلئے ایک ایسی کمیٹی تشکیل دینی چا ہیئے جس میں ایران کے تفتیش کار بھی شامل ہوں ۔ اس سانحے کے بعد ایران نے 2016ء کےحج کا بائیکاٹ بھی کیا تھا ، جب کہ گزشتہ برس 90 ہزار ایرانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تھی ۔

تازہ ترین