• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کے دوران سر حد پر اضافی سیکورٹی لگائیں گے،افغان صدر کا نگراں وزیر اعظم اور آرمی چیف کو فون

الیکشن کے دوران سر حد پر اضافی سیکورٹی لگائیں گے،افغان صدر کا نگراں وزیر اعظم اور آرمی چیف کو فون

اسلام آباد،راولپنڈی(نمائندگان جنگ)افغان صدر اشرف غنی نے نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے پشاور اورمستونگ میں دہشت گردی کے وا قعا ت پر اظہار افسوس کیا ہے، اشرف غنی نے الیکشن کے دوران سرحد پر اضافی سیکورٹی لگانے کی یقین دہانی بھی کروائی ہےجبکہ ناصر الملک نے کہاہےکہ بزدلانہ حملے پاکستان کو جمہوریت کی پٹری سے اتارنے کی کوشش ہے۔ تفصیلات کےمطابق افغان صدر اشرف غنی نے نگراں وزیر اعظم کو سانحہ پشاور اورسانحہ مستونگ میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس کیلئے ٹیلی فون کیا اور خود کش حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جسٹس (ر) نا صر الملک نے کہا کہ بزدلانہ حملے ملک کو جمہوریت کی پٹری سے اتارنے کی کوشش ہے لیکن ایسے فعل نگراں حکومت کا عزم کمزور نہیں کر سکتے، نگراں حکومت وقت پر الیکشن کرانے کے عزم پر کاربند ہے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے دشمنوں سے مل کرشکست دینے پر اتفاق کیا۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ٹیلیفونک گفتگو میں افغان صدر نے افغانستان میں اپنی حدود میں سرحدی سکیورٹی انتظامات کو مزید بڑھا نے کی یقین دہانی کرائی اورکہا عام انتخاب کے دوران بارڈر سکیورٹی فورس سے تعاون کرینگے،افغان صدر کی یقین دہانی اور انکے جذبات پرآرمی چیف نے ان کاشکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین