• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ہزاروں پاکستانیوں کے اثاثوں کی تفصیلات مل گئیں، ایف بی آر

برطانیہ میں ہزاروں پاکستانیوں کے اثاثوں کی تفصیلات مل گئیں، ایف بی آر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان کو بیرون ملک سے اپنے شہریوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کی معلومات کیلئے ملٹی لیٹرل ادارے او ای سی ڈی کیساتھ معاہدے اور رکنیت کے تحت معلومات ملنا شروع ہوگئی ہیں ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات اور اعداد وشمار حاصل کر لیے ہیں ،جائیداد رکھنے والوں میں سیاستدان، کاروباری شخصیات اور بیورو کریٹس شامل، بیرون ملک جائیدادیں ظاہر نہ کرنیوالوں کیخلا ف کارروائی ہو گی، ایف بی آر کے مطابق فراہم کردہ معلومات تجزیہ کیا جارہا ہے بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات تک خودکار رسائی کے معاہدے (او ای سی ڈی) کے تحت 101 ممالک معلومات فراہم کرنے کےپابند ہیں اور معاہدے پر مکمل عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔ ایف بی آر اعلامیے کےمطابق برطانیہ میں پا کستا نیو ں کی غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات مل گئیں جو برطانیہ کی ٹیکس اتھارٹی کے تعاون سے حاصل کی گئیں جب کہ جائیدادوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کے لیے معلومات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ایف بی آر ذائع کا بتانا ہےکہ برطانیہ میں جائیداد رکھنے والوں میں سیاستدان، کاروباری شخصیات اور بیورو کریٹس بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے دی گئی ایمنسٹی سکیم میں بیرون ملک جائیدادیں ظاہر نہ کرنے والوں کے خلا ف کارروائی ہو گی۔

تازہ ترین