• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا حتساب بیورونے نتھیاگلی میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا نوٹس لے لیا

پشاور(نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نتھیاگلی میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کانوٹس لیتے ہوئے حکام کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی جبکہ غیرقانونی اثاثے بنانے پرجی ایم نیشنل ہائی وے اتھارٹی محمدشاہد کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی اس بات کافیصلہ ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوافرمان اللہ خان کی صدارت میں منعقد اجلاس میں کیاگیااجلاس میں نیب آفس کے ڈائریکٹرزٗ ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل ٗ تفتیشی افسر اوردیگرحکام نے شرکت کی ٗ اجلاس میں پولیٹکل انتظامیہ مہمند ایجنسی کی جانب سے واپڈاسیس اورقومی شناختی کارڈز کی مدمیں ٹیکسوں کی وصولیوں میں گھپلوں کابھی نوٹس لیا گیا اور پولیٹکل انتظامیہ کے ملازمین کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی اجلاس میں ڈاکٹرزکالونی نوشہرہ کیلئے این او سی کے اجراء میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے ملازمین کے خلاف بھی انکوائری کے احکامات جاری کئے گئے اجلاس میں محکمہ مال چارسدہ کی جانب سے 483کنال سرکاری اراضی کی ماڈل سکول کی تعمیرکیلئے غیرقانونی منتقلی کابھی نوٹس لیاگیااور ملوث اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔
تازہ ترین