• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے میں اربوں کا خسارا، بیورو کریسی کے سیر سپاٹے

پی آئی اے میں اربوں کا خسارا، بیورو کریسی کی عیاشیاں

قومی ایئرلائن پی آئی اے اربوں روپے کے مالی خسارے میں چلنے کے باوجود بیورو کریسی کے سیر سپاٹے عروج پر ہیں، ڈائریکٹر جنرل سی اے ا ے پی آئی اے غلام حسین اپنے دوستوں کے ہمراہ پی آئی اے کا طیارہ لے کر نانگا پربت کی فضائی سیر کراتے رہے جبکہ اسکردو ایئرپورٹ پر مسافر پرواز کا انتظار کرتے رہے۔

ایئر سفاری کے وی آئی پی مہمانوں میں گلگت بلتستان کے سینیئر وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما اکبر تابان بھی شامل تھے، سیر سپاٹے کے بعد طیارہ اسکردو ایئرپورٹ پر اترا تو مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

نانگا پربت کی سیر کرانے کے لیے پی آئی اے کا کروڑوں روپے کا خرچہ ہوا اور بیورو کریسی مزے اڑاتی رہی، اس موقع پر اسکردو ایئرپورٹ کے بیت الخلا بھی وی آئی پی مہمانوں کے لیے مختص کردئیے گئے تھے اور ہزاروں روپے کے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو اسکردو ایئرپورٹ کے باتھ روم تک استعمال کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی مسافروں کے حقوق کا محافظ اور ایئرلائن آپریشن کا نگران ادارہ ہے، غلام حسین بیگ سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل ہیں، جن کا کام بے ضابطگیوں کو روکنا ہے وہ خود اس کے مرتکب ٹھہرائے جارہے ہیں۔

تازہ ترین