• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بال ٹیمپرنگ: سری لنکن کپتان، کوچ، منیجر معطل

بال ٹیمپرنگ : سری لنکن کپتان،کوچ، منیجرمعطل

آئی سی سی نے بال ٹیمپرنگ کیس میں سری لنکن کپتان دنیش چندی مل،کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے اور منیجر اسانکا گروسنہا کومزید معطلی کی سزا دی ہے۔

سری لنکا کے کپتان ، کوچ اور منیجر کو دو ٹیسٹ میچز کے بعد اب مزید چار ون ڈے میچز کیلئے بھی معطل کرتے ہوئے بالترتیب8،8 اور چھ ڈی میرٹ پوائنٹس کی سزا بھی سنائی گئی ہے، یہ بال ٹیمپرنگ سے متعلق متعارف نئے قانون میں زیادہ سے زیادہ سزا ہے۔

دنیش چندی مل، چندیکا ہتھورا سنگھے اور اسانکا گروسنہا جنوبی افریقا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچوں کے ساتھ ون ڈے سیریز کے ابتدائی چار میچز سے بھی باہر رہیں گے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر سینٹ لوسیا ٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ کیلئے قصور وار ٹھہرائے گئے چندی مل کے خلاف دیئے گئے فیصلے کی مخالفت میں پوری سری لنکا کی ٹیم نے میدان میں اترنے سے انکار کر دیا تھا جس سے میچ میں دو گھنٹے کی تاخیر بھی ہوئی تھی۔

چندی مل،ہتھوراسنگھے اور گروسنہا کو کھیل کی روح کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ لیول تین کا مجرم بھی قرار پائے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی نے 19جون کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سری لنکن کپتان پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم انہوں نے فرد جرم سے انکار کیا تھا۔

تازہ ترین