• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیموں اور دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج، تازہ اعداد و شمار

ڈیموں اور دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج، تازہ اعداد و شمار

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ملک کے مختلف ڈیموں اور دریاؤں میں پانی کی آمد اور اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1425اعشاریہ 67 فٹ ریکارڈکی گئی،ڈیم میں پانی کی آمد 2لاکھ 19ہزار کیوسک اور اخراج 1لاکھ 78ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے بتایا ہے کہ منگلاڈیم میں پانی کی سطح 1124اعشاریہ 80فٹ ریکارڈکی گئی، جبکہ اس ڈیم میں پانی کی آمد 34ہزار کیوسک اور اخراج 29ہزار200کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ63ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے چناب میں مرالہ کےمقام پرپانی کی آمد 77ہزار639 کیوسک جبکہ اخراج 44ہزار589 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جسڑ پر پانی کا اخراج 1ہزار 284 کیوسک ریکارڈ کیا گیاہے۔

تازہ ترین