• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں رائے دینا جاں لیوا ہو سکتا ہے، سیف علی خان

بھارت میں رائے دینا جاں لیوا ثابت ہو سکتا ہے،سیف علی خان

بھارتی اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ بھارت میں رائے دینا جاں لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

اداکار سیف علی خان نے اپنے متنازع ٹی وی شو’ 'سیکرڈ گیمز‘ کے بارے میں ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں حکومت پر تنقید کرنے والے کو ہلاک کیا جا سکتا ہے ۔

سیف علی خان ’ 'سیکرڈ گیمز‘ میں ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کر رہے ہیں ،بھارتی سیاستدانوں کی طرف سے اس سیریز پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

اسی تنقید کے ردعمل میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں رائے دینا جاں لیوا ثابت ہو سکتا ہے، اگر آپ نے کسی دوسری ذات میں شادی کر لی تو بھارت کے کسی دوسرے حصے میں کوئی آپ کو قتل کر سکتا ہے۔

واضح رہےسیف علی خان کی اس ٹی وی سیریز میں بھارتی سیاست کو اُس کی تمام خامیوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

تازہ ترین