بھارت میں ایک خاتون وکیل کو سینئر ایڈووکیٹ نے اپنے چیمبرمیں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ دہلی میں پیش آیا ہے جہاں متاثرہ خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 50 سالہ ملزم کا دفتر اُسی عمارت میں ہے جہاں وہ کام کرتی ہے ۔
متاثرہ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کے وقت ملزم مبینہ طور پر نشے میں تھا، متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے اور طبی معائنہ بھی مکمل کیا گیا ہے۔
جس چیمبر میں خاتون وکیل سے مبینہ زیادتی ہوئی ہے اسے سیل کردیا گیا ہے جبکہ فارنزک ٹیمیں اس چیمبر کا معائنہ بھی کر رہی ہیں۔