• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری الیکشن کیلئے سپریم کورٹ سے بھی اہل


فواد چوہدری کیخلاف الیکشن کیلئے نا اہلی کی درخواست خارج

سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیتے ہوئے ان کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست خارج کر دی۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔

فواد چوہدری کے مدمقابل امیدوار سید گوہر حیدر نے ان کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

جسٹس عظمت سعید نے مدعی مقدمہ سے کہا کہ آپ نے کاغذات نامزدگی کے وقت اعتراض دائر نہیں کیا۔

عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ نئی درخواست دینے کے بجائے آپ کو اپیل مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل اور لاہور ہائی کورٹ نے بھی فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد کر دی تھی۔

تازہ ترین