• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کا ماں باپ کیساتھ جانے کا بیان، لڑکے نے زہر کھا لیا

لڑکی کا ماں باپ کیساتھ جانے کا بیان، لڑکے نے زہر کھا لیا

لاہور ہائی کورٹ میں لو میرج کیس کی سماعت ہوئی جس کےدوران لڑکی نے ماں باپ کے ساتھ جانے کا بیان دیا تو لڑکا دل برداشتہ ہوگیا۔

کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی اس نے خودکشی کی کوشش کی، مذکورہ لڑکے احتشام نے جیب سے کوئی زہریلی چیز نکال کر کھا لی جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔

وکلا نے فوری طور پر لڑکے احتشام کو لاہور ہائی کورٹ کی لیبارٹری پہنچایا جہاں سے بعد میں اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ لڑکے احتشام نے ثوبیہ نامی لڑکی کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی۔

تازہ ترین