• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں چاند ستارے والا سبزجھنڈا لگانے پر سماعت

بھارت میں چاند ستارے والا سبزجھنڈا لگانے پر سماعت

بھارتی سپریم کورٹ نے چاند ستارے والے سبز جھنڈے لگانے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست پر حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے عمارتوں ، اور مذہبی مقامات پر چاند ستارے والے سبز جھنڈے لہرانے کی پابندی کی درخواست پر سماعت کی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئر مین وسیم رضوی نے چاند ستارے والےسبز جھنڈے لہرانے کی پابندی سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دا ئر کی تھی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ہلال اور ستارے والا سبز جھنڈا غیر اسلامی ہے اور یہ پاکستان کی ایک سیاسی جماعت’ پاکستان مسلم لیگ‘ کا جھنڈا ہے۔ نواز وقار الملک اور محمد علی جناح نے 1906 میں جب مسلم لیگ قائم کی تھی تب انہوں نے اسے اپنا جھنڈا بنایا تھا۔ اس سے قبل اس کا وجود نہیں تھا۔

وسیم رضوی نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ اللہ کے رسول نے سفید اور سیاہ جھنڈا استعمال کیا تھا، سبز نہیں۔ بھارت کے مسلمان اسے اسلامی پرچم کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور مسلم اکثریتی علاقوں میں مذہبی عمارتوں اور گھروں پر اسے لہرایا جاتا ہے اور کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ اس سے ہندو مسلم کشیدگی بھی پیدا ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ وسیم رضوی بھارت میں متنازع شخصیت کے مالک ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو خوش کرنے کے لیے اس قسم کے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔وسیم رضوی بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کے حق میں بھی ہیں

تازہ ترین