• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ اداکارہ ریتا بہادری چل بسیں ،عمر 62 سال تھی

بالی وڈ اداکارہ ریتا بہادری چل بسیں ،عمر 62 سال تھی

بالی وڈ اداکارہ ریتا بہادری طویل علالت کے بعد ممبئی کے اسپتال میں انتقال کر گئیں، ریتا کی عمر 62 سال تھی

بھارتی ٹی وی کے مطابق ریتا بہادری کا اسپتال میں گردوں کا علاج جاری تھا اور وہ ڈائلسسز پر تھیں تاہم وہ گزشتہ رات تقریبا ایک بج کر 5 منٹ پر دم توڑ گئیں جس کے بعد ان کے اہل خانہ ان کی لاش اپنے گھرلے گئے۔

ریتا بہادری نے پانچ دہائیوں کے دوران کئی نامور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’’کبھی ہاں کبھی ناں“، دل ول پیار ویار، میں مدھوری بننا چاہتی ہوں، جیسے معروف فلمیں شامل ہیں جبکہ وہ گجراتی فلموں میں بھی کام کرتی تھیں ۔

تازہ ترین