سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کوئٹہ پہنچ کر سراج رئیسانی کی شہادت پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام جان چکے ہیں اور مشترکہ دشمن دہشت گردی کے خلاف متحدہ بھی ہوچکے ہیں۔
وہ آج ساراوان ہائوس پہنچے ،سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کے خاندان سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
شاہد آفریدی نے بعد ازاں سی ایم ایچ میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور اپنی فاونڈ یشن کی جانب سے ان کی مالی امداد بھی کی ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں سانحہ مستونگ کے متاثر ین سے ملا میری فاؤنڈیشن اپنے بھائیوں کی اپنی استعداد کے مطا بق ہر ممکن مدد کرےگی ۔