• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور پی ٹی آئی کا اورنگزیب فاروقی سے اتحاد

ن لیگ اور پی ٹی آئی کا اورنگزیب فاروقی سے اتحاد

کراچی کے حلقے این اے 238 سے راہ حق پارٹی کے امیدوار مولانا اورنگزیب فاروقی سے مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف اور آزاد امیدوار مظفر شجرہ نے اتحاد کیا ہے ۔

کراچی پریس کلب میں مولانا اورنگزیب فاروقی نے ن لیگ کے پی ایس 89 کے امیدوار جاوید ارسلان ، پی ایس 90سے پی ٹی آئی کے امیدوار اعجاز سواتی اور پی ایس 91 سے آزاد امیدوار مظفر شجرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔


مولانا اورنگزیب فاروقی نے صحافیوں کو بتایا کہ ن لیگ ، پی ٹی آئی نے این اے 238پر ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ راہ حق پارٹی صوبائی نشستوں پر ان تینوں امیدوار کی حمایت کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ملک کی بہتری کے لیے باکردار قیادت کا انتخاب کیا ہے ۔

آزاد امیدوار مظفر علی شجرہ کا کہنا تھا کہ ملیر میں ہونے والے ترقیاتی کام سب کے سامنے ہیں ۔

جاوید ارسلان کا کہنا تھا کہ ملیر ضلع کی تمام مذہبی جماعتوں کے امیدوار ہیں تاہم فیصلے علاقے کی بہتری کے لیے کیے ہیں۔

تازہ ترین