متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں ہمارے پاس مینڈیٹ رہا لیکن اختیار نہیں ملا۔
آباد ہائوس میں تقریب سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے پاس ٹی وی اشتہارات کے لئے پیسے نہیں ،اس لئے فٹ پاتھ پر کنونشن کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے،شہر کی آدھی آبادی کو ہی غائب کردیا گیا ہے،ورلڈ بینک سے اقوام متحدہ تک سب کراچی کی آبادی پونے 3کروڑ تسلیم کرتے ہیں۔
تقریب سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ تعمیر وترقی میں ہاؤسنگ کا بہت بڑا کردار ہے اس شعبے کو انڈسٹری قرار دیں گے۔
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ صرف ایک بار ایم کیوایم کو بااختیار حکومت ملی، جب بھی موقع ملا شہر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑا۔