• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بنالیا ہے،مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم نے الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بنالیا ہے،مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نےالیکشن 2018ء میں دھاندلی کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے ۔

پاکستان ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم اس بار بھی کے ایم سی اور دیگر سرکاری ملازمین کو پریذائیڈنگ افسر لگاکر دھاندلی کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی کم دکھانے پر سب سے پہلے پی ایس پی نے آواز اٹھائی ،30 سال سے مینڈیٹ رکھنے والے کہاں تھے ؟

پی ایس پی سربراہ نے مزید کہاکہ کراچی لاورث نہیں اس کے وارث ہم ہیں،شہر کے 70لاکھ لوگ کم کردئیے گئے ،مگر کسی نے آواز نہیں اٹھائی ،منتخب نمائندے کہاں ہیں؟

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ شہر کی عوام کا مقدمہ ہم نے لڑا ، فاروق ستار جن پر الزامات لگاتے تھے آج وہ ان کی انتخابی مہم کا حصہ ہیں،شہر قائد کی عوام کے پاس پی ایس کے سوا کوئی متبادل نہیں ہے۔

تازہ ترین