تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کے نام پر عوام کو لوٹا ہے۔
جیکب آباد میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے پیپلز پارٹی پر تنقید کی اور کہا کہ بلاول بھٹو پبلک میں نہیں آرہے،وہ سب کچھ چار دیواری میں ہی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری الیکشن میں نہیں آئے ،وہ آتے تو ووٹ مزید کم ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پی پی 10سال سے حکومت کررہی ہے ، یہ روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاتے ہیں،میں پوچھتا ہوں ،روٹی کدھر ہے؟مکان تو بھول جائو۔