• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الزام خان نے خیبرپختونخوا کا بیڑہ غرق کردیا ،شہبازشریف

 الزام خان نے خیبرپختونخوا کا بیڑہ غرق کردیا ،شہبازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عمران خان کو الزام خان اور جھوٹے خان کے القابات دے دیئے اور کہا کہ انہوں نے خیبرپختونخوا کا بیڑہ غرق کردیا ہے ۔

علی پور چٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب میں شہبازشریف نے عمران خان پر جم کر وار کئے اور کہا کہ الزام خان کے جلسوں میں کرسیاں زیادہ افراد کم ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈینگی سے ڈر کر نتھیاگلی پہنچ گئے تھے ،انہوں نے پشاور کو میٹرو کے نام پر کھنڈرات میں بدل دیا ہے ۔

ن لیگی صدر نے جلسہ عام کے شرکاء سے استفسار کیا کہ وہ جھوٹ اور الزام کا پاکستان چاہتے ہیں یا ترقی اور خوشحالی والا؟ عوام نے ترقی اور خوشحالی کے حق میں آواز بلند کی ۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ ہم پر نیب کے ذریعے پریشر ڈالا جارہا ہے ، تمام سازشوں کے باوجود 25 جولائی کو الیکشن جیتیں گے۔

ان کا کہناتھاکہ 25جولائی کو شیر دھاڑے گا جو کچھ 13 جولائی کو ہوا ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

تازہ ترین