• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی فلم '’ڈَک ڈَک گُوز‘کا ٹریلر جاری


ننھی بطخوں کی خدمت پر مامور غصیلے ہنس پر مبنی ہالی وڈ کی نئی اینی میٹیڈ کامیڈی فلم 'ڈَک ڈَک گُوز کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایت کارکرِس جینکنز کی اس دلچسپ فلم کی کہانی ایک ایسے اَکھڑ مزاج ہنس کے گِرد گھوم رہی ہے جو دورانِ پرواز لڑکھڑا کر بطخ کے انڈوں پر گِر جاتا ہے۔

ننھی بطخیں اپنی ماں کو ڈھونڈنے میں ہنس کے ساتھ ملکر جنوب کی جانب سفر کرتی ہیں جس دوران یہ ہنس ان بچوں کی شرارتوں سے تنگ آجاتی ہے تاہم جیسے جیسے سفر طویل ہوتا ہے ہنس کی ان ننھی ڈَکس سے دوستی گہری ہو جاتی ہے۔

 کامیڈی فلم '’ڈَک ڈَک گُوز‘کا ٹریلر جاری

سینڈرا ریبنز اور پینی کوکس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مختلف کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکار جِم گریفگن، کارل رینر، زینڈایا، لینس لِم، نتاشا لیگیرو، گریگ پروپس، اسٹیفن فرائے، رِک اوور ٹون اور جینیفر گرے کی آوازمیں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

کامیڈی سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ اینی میٹیڈ فلم اوپن روڈفلمز کے بینر تلے20جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین