• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈ یکس میں 267 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈ یکس میں 267 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بڑی انسٹی ٹیوشنز کی دلچسپی کے باعث منگل کو مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی رہی ،سیمنٹ اور فرٹیلائیرز سیکٹر میں خریداری کی وجہ سے مارکیٹ کا منفی رحجان تبدیل ہوگیا ، 100انڈیکس میں 267پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔سرمایہ کاری کی مالیت بھی 83.54ارب روپے بڑھ گئی ،تفصیلات کے مطابق روپے کی بے قدری ،شرح سود میں اضافہ اور ملکی سیاست اور معیشت کے بارے میں بے یقینی کی خبروں کے باعث گزشتہ روز جو مندی کی بڑی لہر آئی تھی ،منگل کی صبح اس میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھی گئی تاہم دوسرے سیشن میں انسٹی ٹیوشنز ایک مرتبہ سر گرم نظر آئیں،سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری بڑھائی گئی،جس کی وجہ سے مندی کی لہر تیزی میں بدل گئی اختتام پر 100میں267.21پوائنٹس کے اضافے سے 39932.98پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن 40ہزار کی نفسیاتی حد عبور نہ کر سکا،تیزی کی وجہ سے 30انڈیکس میں 0.66فیصد کی شرح سے128.47 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے یہ 19660.41پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 1.03کی شرح سے 298.01پوائنٹس بڑھ کر29218.03پوائنٹس پر آگیا ، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 14کروڑ 19لاکھ 73ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو کہ گزشتہ روز کی نسبت 55لاکھ 6ہزار شیئرز کم ہے ،کاروباری حجم میں کمی کی وجہ سے ٹریڈنگ ویلیو میں بھی 6ارب 46کروڑ 63لاکھ شیئرز کی کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اس کے برعکس خریداری کی وجہ سے سرمایہ کاری کی مالیت میں 83ارب 54کروڑ 15لاکھ کا اضافہ دیکھا گیا ،مارکیٹ میں کل 340کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا 229کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ 91کے بھائو میں کمی جبکہ 20کے بھائو مستحکم رہے ،منگل کو ٹرن اوور کے لحاظ سے فوجی سیمنٹ سر فہرست رہی جس کے ایک کروڑ 77لاکھ 41ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا دوسرے نمبر پر ٹی آر جی پاک رہی جس کے 80لاکھ 54ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ تیسرے نمبر پر پاک انٹر نیشنل بلک کے 71 لاکھ 22ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا ۔

تازہ ترین