• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لائنز ایریا میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ جاں بحق پولیس اہلکار محمد امین کو گولی اس کی اپنی ہی رائفل سے لگی۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سے رائفل گرنے سے فائر ہوا۔

پولیس کے مطابق محمد امین بریگیڈ تھانے میں تعینات تھا، واقعہ پٹرولنگ کے دوران پیش آیا، محمد امین موٹر سائیکل پر دوسرے اہلکار کے ساتھ تھا۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر اتفاقیہ گولی چلنےکامعاملہ نہیں کہاجاسکتا،جاں بحق اہلکارکوبالکل قریب سےگولی لگی،لگتاہےکسی نےسرپررکھ کرگولی چلائی۔

تازہ ترین