• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت علی جتوئی

جنگ نیوز

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ اس وقت اپنی زندگی کے ’بیسٹ فیز‘ کو انجوائے کررہی ہے۔ ہالی ووڈ میں وہ Quanticoکے بعد Baywatchکے ذریعے اپنے لیے جگہ بناچکی ہے۔ ذاتی زندگی میں وہ اس وقت بہت خوش ہے، جہاں وہ اپنے امریکی بوائے فرینڈ نِک جوناس کے ساتھ مبینہ طور پر منگنی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

ان دنوں، پریانکا چوپڑہ چاہے ممبئی میں ہو یا نیویارک میں، اسے پکڑنا مشکل ہی نہیں، ناممکن بھی ہے۔ کیونکہ جب وہ شوٹنگ نہیں کررہی ہوتی یا کسی ہائی فائی فنکشن میں شرکت نہیں کررہی ہوتی، اس وقت وہ یونیسیف کے خیر سگالی کے سفیر کے طور پر عالمی بہبود کے منصوبوں پر کام کررہی ہوتی ہے۔ مطلب، پریانکا کی ڈکشنری میں لفظ ’فارغ‘ نہیں پایا جاتا۔

جنگ نیوز

پریانکا چوپڑہ، بالی ووڈ کی اب تک کی واحد اداکارہ ہے، جسے ہالی ووڈ میں مرکزی دھارے کی اداکارہ تسلیم کرلیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنے لیے حال ہی میں نیویارک میں ایک خوبصورت اپارٹمنٹ خرید لیا ہے، تاکہ امریکا میں فلمی مصروفیات کے دوران اسے رہائش کا مسئلہ درپیش نہ ہو۔

پریانکا چوپڑہ کا نیویارک اپارٹمنٹ، 30پارک پلیس، فور سیزنز پرائیویٹ ریزیڈنسیز، اس شہر کے سب سے مہنگے علاقے مین ہٹن میں واقع ہے۔ پریانکا کا فلیٹ اس دیو قامت 82 منزلہ اپارٹمنٹ کے ٹاپ فلور پر ہے۔ یہ مرکزی مین ہٹن کی سب سے بلند و بالا عمارت ہے۔فائیو اسٹار خدمات کے علاوہ، پریانکا کا فلیٹ سوئمنگ پول ، فلارسٹ سروسز، اسپا روم اور دیگر سہولیات کے ساتھ آراستہ ہے۔30 پارک پلیس کے نچلے فلورز پر فور سیزنز ہوٹل واقع ہے، جبکہ بالائی فلورز پر پُرتعیش رہائشی فلیٹ ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، اس بلڈنگ میں دو بیڈ روم اپارٹمنٹ کی قیمت 30کروڑ روپے، جبکہ تین بیڈ روم اپارٹمنٹ 200کروڑ روپے میں ملتا ہے۔ اور پریانکا نے کوئی دو یا تین بیڈ روم نہیں بلکہ چار بیڈ روم اپارٹمنٹ خریدا ہے۔پریانکا کے اپارٹمنٹ کی کھڑکیوں خصوصاً بالکونی سے نیویارک کے دلکش نظاروں کے علاوہ، ڈھلتے سورج کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ پریانکا نے بالکونی کو خصوصی طور پر سجایا ہوا ہے، جہاں اس نے خوبصورت صوفے اور دلکش کھِلتے رنگوں والے کُشن رکھے ہیں۔ یہاں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کے علاوہ، مصروف زندگی سے کچھ لمحے چُرا کر ڈھلتے سورج کا نظارہ بھی کرتی ہے۔بلاشبہ، آرائشی تکیوں میں پریانکا کا سب سے پسندیدہ تکیہ سفید رنگ کا ہے، جس پر انگریزی زبان میں Priyanka ہاتھ سے بُنا گیا ہے۔ پریانکا کا فیورٹ پالتو کُتا ’ڈیانا چوپڑہ‘ (جی ہاں، ڈیانا چوپڑہ، پریانکا کے پالتو کُتے کا نام ہے) بھی یہیں پریانکا کے ساتھ رہتا ہے۔ یہ کتا اپنے نام کی وجہ سے ہی منفرد نہیں، بلکہ آپ یقین نہیں کریں گے کہ انسٹاگرام پر ’ڈیانا چوپڑہ‘ کے پیج کے 67ہزار فالورز ہیں۔ اس پیج پر پریانکا کے پالتو کتے سے متعلق باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹس اور اس کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں۔

جنگ نیوز

نیویارک کی سردی سے محفوظ رہنے کے لیے فلیٹ میں ’فائر پلیس‘ بھی موجود ہے۔ دنیا کے مشہور ریٹیل آؤٹ لیٹس، ہائی۔ اینڈ ریسٹورنٹس، بار اور شہر کے خوبصورت ترین پارکس،پریانکا کے اپارٹمنٹ سے چند قدم کے فاصلے پر ہیں۔اس فلیٹ کی دیوارمیں چھت سے فلور تک شیشے کی کھڑکیاں دی گئی ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ قدرتی روشنی اندر آسکے۔

منگنی کی تیاریاں

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پریانکا چوپڑہ کے والدین کو اس کا امریکی بوائے فرینڈ نِک جوناس پسند آیا ہے۔ نِک جوناس گزشتہ دنوں پریانکا کے ساتھ بھارت گھومنے آیا تھا، جہاں وہ پریانکا کی فیملی سے ملاقات کے علاوہ پریانکا کے بھائی کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شریک ہواتھا۔ اس کے علاوہ، پریانکا بھی نِک کی فیملی اور بھائی سے کئی بار مل چکی ہے۔ ان فیملی ملاقاتوں کے بعد اب یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ پریانکا اورنِک جلد ہی منگنی کا اعلان کردیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا چوپڑہ، جس نے اپنی 35ویں سالگرہ اسی ہفتے منائی ہے، اس کا بوائے فرینڈ اس سے 10سال چھوٹا ہے، یعنی نِک جوناس کی عمر اس وقت 25سال ہے۔کچھ اطلاعات کے مطابق، منگنی کی تقریب نیویارک کے اسی اپارٹمنٹ میں ہوگی، جس کے لیے اس کی مزید تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین