• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیدواروں کے قتل کا منصوبہ بنانیوالے 2 دہشتگرد گرفتار

امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنانیوالے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن ساؤتھ افریقا نیٹ ورک کے 2 دہشت گرد وں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار دہشت گرد مخالف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم بلال لودھی اور ارشاد نے الیکشن 2018 میں مخالف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی ہے، ایم کیو ایم لندن ساؤتھ افریقا کی جانب سے جون میں ٹارگٹ کلر کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن کا مقصد مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو ٹارگٹ کرنا اور پر امن الیکشن کو سبوتاژ کرنا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں ایم کیو ایم لندن کی جانب سے مالی وسائل فراہمی کا بھی اعتراف کیا ، ٹارگٹ کلرز کو پی ایس 128سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محسن جاوید کی ٹارگٹ کلنگ کے آرڈر دیئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس 128سے پیپلز پارٹی کےعارف قریشی کی بھی ٹارگٹ کلنگ کے احکامات دیئے گئے تھے جبکہ ملزمان کو پی ایس پی گلبہار کے معین اور اظہر کی ٹارگٹ کلنگ کے بھی احکامات ملے تھے، دونوں ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کے لئے ریکی بھی مکمل کرلی تھی۔

ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے ملزمان کو اسلحہ فراہم کیا گیا تھا، ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے دیگر ممبران کی گرفتاری کے لئے آپریشنز کئے جارہے ہیں۔

تازہ ترین