• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رات بھر پیدل چل کر کام پر پہنچنے پر گاڑی کا تحفہ


ایک امریکی کمپنی کے مالک نے اپنےملازم کو گاڑی تحفے میں دے دی جو ساری رات پیدل چل کر کام پرپہنچا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ایلاباما کے شہر برمنگھم کےرہائشی والٹر کار نامی 20 سالہ نو جوان کو سامان کی منتقلی کا کام کرنے والی کمپنی میں ملازمت ملی تھی۔اس کی گاڑی خراب ہو گئی اور صبح اس کی نئی ملازمت کا پہلا دن تھا ۔

رات بھر پیدل چل کر کام پر پہنچنے پر گاڑی کا تحفہ

والٹر کو کسی خاتون کا سامان پہنچانا تھا،اس نے فیصلہ کیا کہ وہ گاڑی خراب ہونے کی پرواہ کئے بغیر پیدل سفر کر کے وقت پر اس خاتون کا سامان پہنچائے گا اور پھر اس نے ایسا ہی کیا، 20 میل یعنی 7 گھنٹے پیدل سفر کر کے سامان پہنچایا۔

راستے میں ایک پولیس اہلکار والٹر کی ہمت سے اس قدر متاثر ہوا کہ اسے ناشتہ کروایا ۔جب یہ کہانی سوشل میڈیا پر پہنچی تو لوگوں نے والٹر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔


والٹر کارکا کہنا ہے کہ اس نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور نہ کسی کام سے جی چرایا۔میں شکست تب ہی تسلیم کروں گا جب میں خود ہمت ہاروں گا۔

رات بھر پیدل چل کر کام پر پہنچنے پر گاڑی کا تحفہ

کمپنی کے سی ای او نے سوشل میڈیا پر جب والٹر کی کہانی پڑھی تو وہ بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے تحفے میں اپنی نئی گاڑی والٹر کو دے دی۔

گاڑی کی چابی باس سے لیتے ہوئے والٹر جذباتی ہو گیا اور س کی آنکھوں میںآنسو آگئے۔اس نے سوچا بھی نہ تھا کہ کام کی لگن کا صلہ اسے ایسے ملے گا۔


تازہ ترین