• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فلم ’ہچکی‘ روس میں بھی ریلیز کی جائے گی


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی‘ بھارت کے بعد اب روس میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

فلم ’ہچکی‘ روس میں بھی ریلیز کی جائے گی

رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی‘ بہترین کہانی کی بدولت اب تک مجموعی طور پر 76 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی اور اب فلم روس میں 6 ستمبر کو ٹیچر ڈے کے موقع بھی دیکھائی جائے گی۔


پروڈیوسر منیش شرما‘ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’ہچکی‘ ہر عمر کے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے اور اسی وجہ سے شنگھائی انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں بھی فلم کو خوب پزیرائی ملی جبکہ ہمارے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ فلم روس کے سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے تاکہ وہاں کی عوام بھی فلم کی افادیت کو محسوس کرسکے۔

فلم ’ہچکی‘ روس میں بھی ریلیز کی جائے گی

واضح رہے کہ فلم ’ہچکی‘ میں رانی مکھرجی ایک ٹیچر کا کردار نبھا رہی ہیں جس کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنی اندر موجود خامی کو اپنی طاقت بناکر زندگی میں آگے بڑھنے کاجذبہ رکھتی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین